مہمند،کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،3 افراد زخمی

مہمند،کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)غازی بیگ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر۔ موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی۔ریسکیو 1122 کی فوری کاروائی۔ فوری طبی امداد کے بعد مریضوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو اطلاع ملتی ہی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم روانہ کر دی گیا۔جس نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔اور زخمیوں کومزید علاج کے لئے پشاور منتقل کردئے گئے۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ کے مطابق حادثہ میں زخمی ہونے والے تین افراد کبیر ولد تاج محمد، عدنان ولد رامداد اور محمد شمس شامل ہیں۔جبکہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ دوسرا واقعہ کسئی گاؤں کے قریب تیز رفتار موٹر کار الٹنے سے پیش آیا۔جن میں حسنین ولد ریاض زخمی ہوا۔جن کو ڈی ایچ کیو غلنئی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا۔