حکومت صنعتی زون کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کررہی ہے

حکومت صنعتی زون کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی فراہم کررہی ہے

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی پر گامزن ہیں اور صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔اسلئے ضروری ہے کہ صوبے میں قائم صنعتی زون کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن کیاجائے اور صنعتی زون کو درپیش مسائل خاص کر توانائی کی ضرورت کو فی الفور حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے صوبے کے صنعتی زون کو توانائی کے سلسلے میں درپیش مسائلِ کے بارے میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی جاوید خٹک نے حطار اور رشکئی سپیشل اکنامک زون اور صوبہ کے دیگر صنعتی زون کو توانائی کے حوالے سے درپیش مسائلِ پر تفصیلی بریفنگ دی اور واضح کردیا کہ اگر ان صنعتی زون کے توانائی کے مسائلِ حل کئے جائے تو اس سے صوبہ میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور صوبے کے برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوجائیگا،اجلاس میں چیف ایگزیکیٹیو آفیسرپیسکو اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ٹیسکو نے بھی شرکت کی اس موقع پر سی ای او نے یقین دلایا کہ حطار اور رشکئی سپیشل اکنامک زون کو توانائی کے سلسلے میں درپیش مسائلِ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔آخر میں معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے پیسکو اور ٹیسکو کے حکام کو ہدایات جاری کر دی کہ حطار اور رشکئی سپیشل اکنامک زون کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی مہیا کی جائے تاکہ ان صنعتی زون میں سرمایہ کاری شروع کی جاسکے اور ساتھ ساتھ چار مذید صنعتی زون جس میں جلوزئی،نوشہرہ،غازی اور چترال شامل ہیں ان کے بھی توانائی کے مسائلِ حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبہ میں معاشی ترقی کیلئے راہ ہموار کی جا سکے۔ پیسکوچیف نے معاون خصوصی کو یقین دلایا کہ حطار اور رشکئی سپیشل اکنامک زون اور صوبے میں قائم دوسرے صنعتی زون کو توانائی کے سلسلے میں درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -