فلنگ سٹیشن کو بغیر کسی نوٹس رات گئے مسمار کیا گیا،مستقیم شنواری

فلنگ سٹیشن کو بغیر کسی نوٹس رات گئے مسمار کیا گیا،مستقیم شنواری

  

خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر لنڈیکوتل خوگہ خیل کنڈاو خیل کے مشران مستقیم شینواری محمد وزیر شینواری اکرم شینواری کریم شینواری حکیم شینواری گل ماش شینواری حاجی نور اکبر شینواری لالی خان فکر خان غالب خان و دیگر نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر ان کے نام پر کانٹے اور فلنگ اسٹیشن تھے لیکن این ایل سی حکام نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سامان لوٹ لیاان کا کہنا تھا کہ ان کے طورخم میں 202کنال کی زمین تھی لیکن ان کی زمین جس پر کانٹے اور فلنگ اسٹیشن میں کروڑوں روپے کے جنریٹرسمیت دوکانوں اور مکانات کو بغیر کسی نوٹس کے رات گئے مسمار کر دیا گیا انہوں نے الزام لگایا کہ انکی زمین پر قوم کے دوسرے افراد کیساتھ ڈیل کیاہے جبکہ اصل مالکان کو نظر انداز کر دیا گیا انکے گھروں کواور فلنگ اسٹیشن دوکانوں کی مسماری کی وجہ سے ان کے بچے بے روزگار ہو گئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں باقاعدہ کیس چل رہا لیکن اس کے باوجو طورخم بارڈر پر این ایل سی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہمارے جائیداد پر قائم کروڑوں روپے کا فلنگ سٹیشن مسمار کر دیا اور ہمارے خاندان کے افراد کو گرفتار کر لئے جوکہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے.انہوں نے کہا کہ این ایل سی حکام کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا ہے لیکن اسکے باوجود انکے جائیداد پر قبضہ کر لیا جوعدالت کی توہین ہیں انہوں نے کہا کہ وہ طورخم بارڈر کے ٹرمینل کے خلاف نہیں.ٹرمینل کی تعمیر وقت کی ضرورت ہیں لیکن حکومت انکے ساتھ انصاف کریں اور طورخم بارڈر پر انکے اراضی پرانکو حق واپس دیا جائے اور معاوضہ دیا جائے خوگہ خیل کنڈاو خیل کے مشران نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر پشاور آئی جی ایف سی.ڈی جی این ایل سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ان کے نقصانات کا ازالہ کر کے ان کے ساتھ طورخم اراضی پر بات کی جائے بصورت دیگر وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائینگے ور بھرپور احتجاج کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -