محکمہ بلدیات نے عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری

محکمہ بلدیات نے عیدالاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری

  

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا نے عید الاضحی 2020کے موقع پر معلومات، ضروری کارروائی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیلئے درج ذیل خصوصی ہدایات ایس او پیز جاری کی ہیں۔بکرا منڈیوں کا قیام،شہروں کی میونسپل حدود کے باہر تمام بکرا منڈیاں قائم کی جائیں گی اور شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔بکرا منڈیوں کو جتنا دیر سے ممکن ہو خاص کر ذوالحج کی شروعات میں قائم کیا جائے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام بکرا منڈیوں کا معائنے اور انکو سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام غیر رجسٹرڈ بکرا منڈیوں پر پابندی یقینی بنایا جائے گا۔عوام اور کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے مرکزی/اجتماعی قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی وسیع ہجوم سے بچنے کیلئے بڑی منڈی کی قیام کے بجائے بکر ا منڈیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔اسی طرح رش اور ہجوم سے بچنے کیلئے بکر ا منڈیوں کو دن رات فعال کیا جائے گا۔منڈی کیلئے ایک معیاری ڈیزائن کی ترتیب ترجیحی طور پر اختیا رکی جائے گی۔ جیسا منڈیوں کی انتظام کاری کیلئے ایک حوالا ریفرنس ہو تا ہے۔ (منسلک ہے) تاہم مقامی حالات میں اگر ضروری ہو تو ڈیزائن کی ترتیب کی گنجائش بنائی جا سکتی ہے۔عید الاضحی کے تینوں دنوں کو قربانی کیلئے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تاکہ ایک واحد دن کو کام کے بوجھ سے بچا جا سکے۔عید کے دنوں کے دوران پانی کی فراہمی، جانوروں کی باقیات اکٹھا کرنے، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے اقدامات کیلئے انتظامات ٹی ایم ایز، ڈبلیوایس ایس سیز/ایل اے ایز کی جانب سے اپنی متعلقہ حدود کے اندر جانوروں کی باقیات اکٹھی کرنے کیلئے قابل تحلیل خصوصی بیکز کی تقسیم کی جائے گی۔جانوروں کی باقیات اکٹھا کرنے، ان کی ترسیل کرنے اور انکو پہلے سے نشاندہی شدہ مقامات پر ٹھکانے لگانے کے جامع منصوبہ تیارکیا جائے گا۔ (تمام علاقوں کو کور کرتے ہوئے اکٹھا کرنے سے ٹھکانے لگانے تک)قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے مقاصد کیلئے شہروں کو ترسیل پر پابندی کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے ضلع کی سطح پر بکرا منڈیوں کے ٹھیکیدارو ں اور منتظمین اور مختلف دینی مدارس اور دیگر تنظیموں کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔بکرا منڈیوں کیلئے ٹریفک منیجمنٹ منصوبہ بندی عید کے دنوں اور عید سے پہلے بکرا منڈیوں کے نزدیک سڑکوں پر ٹریفک جام اور گاڑیوں کے ہجوم سے بچنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹریفک انتظامات کا جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا۔بکرا منڈیوں ذبح خانوں کے اندر کرونا وبا ء سے بچاوٗ کے اقدامات:۔تمام منڈیوں کے اندر نو ماسک نو سروس (ماسک کے بغیر داخلہ بند) کے بنیادی اصول پر عمل کیا جائے گا۔بچوں اور50سال سے زائد عمر کے شہریوں کو بکرا منڈیوں میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔بکرا منڈیوں کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کیلئے صابن کی فراہمی کیساتھ بکرا منڈیوں میں باقا ئدگی سے جراثیم کش سپرے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ منڈیوں میں سماجی فاصلے کیساتھ داخلی اور خارجی روٹس پر نشانات، بانس کی رکاوٹوں کی تنصیب کی جائے گی اور بھیٹرسے بچنے کو یقینی بنایا جائے گا۔ بکرا منڈیوں کے تمام داخلی راستوں پر ٹمپریچر تھر مل گنز کا استعما ل کیا جائے گا۔آگاہی مہم:۔عید الاضحی سے پہلے اور عید کے دنوں میں اجتماعی قربانی اور صفائی کے اقدامات سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی اور عید کی جماعت کے دوران ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کویقینی بنایا جائے گا۔یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر مذکورہ ہدایات /ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل ضلعی اور تحصیلکمیٹیوں کو اس سلسلے میں شریک کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -