مہمند،قبائلی مشران کا خاصہ داروں کی تنخواہوں کی بحالی کیلئے دھرنا

  مہمند،قبائلی مشران کا خاصہ داروں کی تنخواہوں کی بحالی کیلئے دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، قبائیلی مشران کا دوسرے روز بھی غلنئی میں باجوڑ پشاور روڈ پر دھرنا۔ ٹریفک کی روانی معطل، مہمند سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی شرکت اور مشران کی حمایت کا اعلان۔مراعات اور خاصہ دار تنخواہوں کی بحالی تک اختجاج جاری رہیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند کی گرینڈ جرگہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب۔ روڈ کھول دیا گیا۔۔قومی مشران کافیصلہ۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں تمام اقوام کے مشران اور ان کے حمایتیوں نے جمعہ کے دن دوسرے روز بھی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں باجوڑ پشاور میں شاہراہ پر کرسیاں ڈال کر دھرنا دیا۔ اس دوران روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ قومی مشران کے ستھ اظہار ہمدردی اور حمایت کی عرض سے مہمند سیاسی اتحاد کے صدر مولانا عارف حقانی، تحریک انصاف مہمند کے رہنماء سجاد مہمند، پی پی پی کے جنگریزخان مہمند، ارشد بختیار اور دیگر سیاسی۔و فلاحی تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے خاصہ دار تنخواہوں کی بندش ظالمانہ۔اقدام قرار دیا۔ اور کہا کہ قبائیلی عوام اور پولیس کے درمیان نفرتو پھیلنے سے پہلے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ قومی مشران نے آپس کی مشاورت اور اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند حامد اقبال کے ساتھ مذاکرات کے بعد اختجاج اور دھرنااگلے پیر کے روزتک موخرکردیا۔اور حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ مہمند گرینڈ جرگہ کے مشران نے اعلان کیا کہ پیر کے روز تک مطالبہ حل نہیں ہوا تو ہر قبائیلی مشر اپنے کشران اور خاصہ دار تنخواہ متاثرین کے ساتھ پیر کے روز غلنئی پہنچ جائینگے۔ اور اپنے حق کے لئے سخت اختجاج کے طور پر بڑا دھرنا دینگے۔ اور مسئلہ حل ہونے تک روڈ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند رکھیں گے۔