صحافیوں پر تشدد، تنخواہوں میں تاخیر کا معاملہ ایوان میں اٹھائینگے،نفیسہ شاہ

    صحافیوں پر تشدد، تنخواہوں میں تاخیر کا معاملہ ایوان میں اٹھائینگے،نفیسہ ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت بظاہر جمہوریت مگر اصل میں آمریت ملک پر حکمرانی کررہی ہے، صحافیوں کے پرامن مظاہرے پر تشدد اور تنخواہوں میں تاخیر کا معاملہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے پریس لاؤنج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت آمریت ملک پر حکمرانی کررہی ہے،آزادی اظہار پر موجودہ دور میں مختلف حیلے بہانوں سے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں،چینل 24 کے صحافیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک ہورہا ہے اس کو ایوان میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پرامن مظاہرے پر تشدد اور تنخواہوں کی تاخیر کا معاملہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے اور کمیٹی میں بھی قرارداد مذمت لائینگے،حکومت کو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔

معاملہ ایوان میں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -