سٹاک مارکیٹ میں تیزی بر قرار، انڈیکس 48.24پوائنٹس مزیدبڑھ گیا: سونا 200روپے تولہ مہنگا، ڈالر 30پیسے سستا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 10ویں ٹریڈنگ سیشن میں جمعہ بھی تیزی کا رجحان جاری رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید 48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ 46.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 7 ارب 2 کروڑ 41 لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 37.38فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آخری روزابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کرنے شروع کئے جس کے نتیجے میں مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس36005پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی کا رجحان لوٹ آیا جو آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس48.24پوائنٹس کے اضافے سے 36190.41پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس17.94پوائنٹس کے اضافے سے 15675.77پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26.53پوائنٹس کے اضافے سے 25841.82پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز358کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ174میں کمی اور17میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 68کھرب34ارب63کروڑ46لاکھ روپے سے بڑھ کر68کھرب41ارب65کروڑ87لاکھ روپے ہو گیا۔جمعہ کو29کروڑ27لاکھ9ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعرات کے مقابلے میں 17 کروڑ47لاکھ 77ہزارشیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت39روپے کے اضافے سے 2290روپے اورہینو پاک موٹرکے حصص کی قیمت35.03روپے کے اضافے سے502.19روپے ہو گئی جبکہ سیپ ہائر ٹیکس کے حصص51روپے کی کے کمی سے 800روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص37.73روپے کی کمی سے 551روپے ہوگئی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ8900روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6ڈالرکی کمی سے1808ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200 روپے سستا ہو کر 1لاکھ 8ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کی کمی سے 93ہزار364روپے ہو گئی۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر مزید25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کم ہوگئی جب کہ یورو کی قدر میں بھی 80پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدرمیں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان جمعہ کو انٹر بینک میں 25پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے سے گھٹ کر166.25روپے اور قیمت فروخت166.80روپے سے گھٹ کر166.55روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166.80روپے سے گھٹ کر166.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے گھٹ کر167روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے186.30روپے سے گھٹ کر185.50روپے اور قیمت فروخت188.30روپے سے گھٹ کر187.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح30پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید207.80روپے سے گھٹ کر207.50روپے اور قیمت فروخت209.80روپے سے گھٹ کر209.50روپے ہو گئی۔
سٹٓک مارکیٹ