شانگلہ پورن میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل کنکشن مکمل ناکام

شانگلہ پورن میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل کنکشن مکمل ناکام

  

پورن(نامہ نگار)شانگلہ پورن میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل کنکشن مکمل ناکام صارفین بدترین مشکلات کا شکار بھاری بھرکم بل دیکر بھی صارفین سہولت سے یکسرمحروم اصلاح احول کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے عوام اس وقت جدید ترین دور میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے جبکہ ممبران اسمبلی سمیت انتظامیہ لمبی تان کر سوچکے ہیں پینے کا صاف پانی،بجلی لوڈشیڈنگ،موبائل نٹ ورک کی خرابی اور پی ٹی سی ایل،ڈی ایس ایل کی انتہائی غیر معیاری حالت کیوجہ سے لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں طلبا وطالبات کو آن لائن کلاسسز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہاں 4Gکی کارکردگی بھی صفر ہے کوئی پوچھنے والا نہیں صارفین بھاری بھرکم بل دیکر بھی سہولت سے محروم ہیں اور آج کے جدید دور میں جوکہ انٹرنٹ کے بغیر ناکامکمل ہے اور بظاہر یہی دکھائی دے رہاہے کہ پورن کے عوام کو پی ٹی سی ایل،ڈی ایس ایل سمیت دیگرموبائل کمپنیاں جان بوجھ کر لوگوں کو سہولت سے محروم کررہے ہیں تو دوسری طرف ٹلی نار نے دیگر کمپنیوں سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے اورجان بوجھ کر شانگلہ اور خصوصاََ پورن کے عوام کو اس سہولت سے محروم کرنے پر تلے ہوئے ہیں پورن،مارتونگ اور مخوزی میں اس وقت صارفین موبائل انٹرنٹ سے تو محرو م ہی ہے لیکن اس وقت تحصیل پورن میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل نے بھی لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہیں لوگوں نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ سے فوری طور پر اصلاح احول کا مطالبہ کیا ہے جبکہ طلباء نے بھی موجودہ حالات پراحتجاج کی دھمکی دی ہیں لہٰذا حکام بالا سے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا پرزور مطالبہ کیا جارہاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -