موٹر سائیکل چور کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

موٹر سائیکل چور کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ چمکنی اور گردونواح میں سرگرم موٹرسائیکل چور گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزمان جعلی دستاویزات سمیت انجن چیسز تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں جن کے قبضے سے چار عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی وحید اللہ ولد حمید اللہ سکنہ بشیر آباد نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل وقار احمد نے موٹر سائیکل چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الر حمن پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان نعمان ولد جان حسین اور ابراہیم ولد سیدا جان ساکنان چمکنی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چار عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان جعلی دستاویزات بنانے اور انجن چیسز تبدیل کرنے کے بھی ماہر ہیں جن کے قبضے سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -