پشاورمیں سکھوں کیلئے شمشان گھاٹ بنایاجائے،فضل وہاب صافی

پشاورمیں سکھوں کیلئے شمشان گھاٹ بنایاجائے،فضل وہاب صافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان حاجی فضل وہاب صافی نے گزشتہ روزشیخوپورہ ٹرین سانحہ میں جاں بحق ہونے والے سکھ برادری کے لواحقین سے انکے گھرمیں تعزیت کی اوراظہارہمدردی کااظہارکیاپارٹی کاوفدبھی انکے ہمراہ تھاسکھ برادری کے مان سنکھ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سکھ برادری کیلئے پشاورمیں شمشان گھاٹ بنایاجائے کیونکہ خیرآبادکے مقام پرقائم شمشان گھاٹ میں پشاورسے میتوں کولے جانے میں شدیدمشکلات درپیش ہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ وہ اورانکی پارٹی اس المناک سانحہ میں سکھ برادری کے ساتھ غم میں برابرکی شریک ہے اوریہ کہ انہیں ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ سکھ برادری کی بھی اس سرزمین وطن کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس ملک کی قوم بھی سکھ برادری کواپناخیرخواہ مانتی ہے اوران کے غم ودردمیں برابرکی شریک ہوتی ہے۔