پورے ملک میں ایک جیسا تعطیل کا نظام ہونا چاہئے،ملک مہر الہٰی

  پورے ملک میں ایک جیسا تعطیل کا نظام ہونا چاہئے،ملک مہر الہٰی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری شکیل احمد صراف، سیکرٹری اطلاعات شہزاد احمد صدیقی اور دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں لاک ڈان کے حوالے سے تاجروں کو درپیش مسائل اور بعض اداروں کی جانب سے تاجروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے اور اخباری بیانات شائع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت کا ملک میں جاری لاک ڈان کے حوالے سے صوبوں میں تضاد کیوں ہے بلوچستان میں صرف جمعہ کے دن کاروباری مراکز بند کرنے کے احکامات ہیں باقی پورا ہفتہ کاروبار جاری رہتا ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں ایک جیسا تعطیل کا نظام ہونا چاہیے۔ اور اس بات پر زور دیا کہ 24 گھنٹے پورا ہفتہ کاروبار جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے جائے۔ کیونکہ عید الاضحی کا موقع آ رہا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کے تمام کاروبار کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاکہ بازاروں میں ہجوم کم سے کم ہو اور لوگ اپنی خریداری کر سکیں اور تاجر برادری بھی اپنا کاروبار جاری رکھ سکے اس طرح کرنے سے تاجر جس معاشی پریشانی سے گزرا ہے اس میں کمی لانے میں حکومت احسن اقدام ہوگا۔