ہوٹل ایسوسی ایشنز کے وفد کی کمشنر پشاور سے ملاقات

  ہوٹل ایسوسی ایشنز کے وفد کی کمشنر پشاور سے ملاقات

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ہوٹل ایسوسی ایشنز کے چئیرمین حبیب اللہ زاہد کی ہدایت پر پشاور قومی جرگہ کے سربراہ خالد ایوب، آرگنائزنگ چئیرمین امیر نواز آفریدی، نمکمنڈی تکہ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر شنواری اور دیگر عہدیدران نے کمشنر پشاور امجد علی سے ملاقات کی اس موقع پر کمشنر پشاور نے کہا کہ نمکمنڈی بازار کو ایس او پیز کی پاسداری نہ کرنے پر بند کیا گیا اگر تاجر ایس او پیز پر عمل کریں تو بازار کو کھول دیا جائیگا اس موقع پر نمکمنڈی تکہ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر شنواری نے ایس او پیز اختیار کرنے کی یقین دھانی کرائی جس پر کمشنر پشاور نے شہر کی مشہور فوڈ اسٹریٹ نمکنڈی کو ایس او پیز اختیار کرنے کی شرط پر دوبارہ کھولنے کا حکم دیا، بعدازاں تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -