جندول،پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر جاں بحق،سپاہی شدید زخمی

  جندول،پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سب انسپکٹر جاں بحق،سپاہی شدید ...

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تھانہ منڈا کے حدود غنم شاہ میں گشتی پولیس وین پر نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سب انسپکٹر جانبحق اور ایک سپاہی شدید زخمی ہوا۔ تھانہ منڈا میں زخمی سپاہی الطاف حسین کی مدعیت میں درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق سرکاری پولیس وین نمبرA3062جسے ڈرائیور زاہد حسین بیلٹ نمبر1392چلا رہاتھا۔موبائل وین گشت کیلئے منڈا بازار سے بطرف گوسم جارہے تھے کہ ا س دوران جندول فلنگ سٹیشن غنم شاہ کے مقام پرپانچ چھ نامعلوم با مسلح افراد موجود تھے جنہوں نے پٹرول پمپ کے سیلز مین و دیگر شخص کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نصیر خان اور پولیس جوان وین سے نیچے اترے تو اچانک بامسلح افراد نے فائر کھول دیا اور بعد ازاں ہینڈ گرنیڈ بھی پھینک دیاجس سے زوردار دھماکہ ہواجس کے جواب میں پولیس نے خود حفاظتی کیلئے اپنے بندوقوں سے جوابی ہوائی فائر بھی کیا تاہم ملزمان کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نصیر خان موقع پر جانبحق جبکہ خود سپاہی الطاف حسین بیلٹ نمبر2086شدید زخمی ہوا۔پولیس وین میں سوار دیگر پولیس اہلکار بال بال بچ گئیں۔اس موقع پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔تھانہ منڈا پولیس کے مطابق انہوں نے سائنسی طریقہ کار کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان بہت جلد پولیس کے گرفت میں ہونگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -