محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز‘ 27 افراد گرفتار

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز‘ 27 افراد گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے مزید 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی‘ سیکرٹری خوراک فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ‘ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے کوتوالی‘ پھندو روڈ اور ہشت نگری کے حدود میں اشیائے خوردونوش کی خریداری کی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی بعد ازاں محکمہ خوراک کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں سے 27 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں قصائی‘ سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ بیکری اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے تاکہ گرانفروشوں کا قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروش کسی طور پر بھی محکمہ خوراک کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے جن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بار بار گرانفروشی کے مرتکب افراد کو جیل بھیجا جائیگا اور کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -