صوابی،منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،6 گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے بین الا ضلاعی چھ منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے20294گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی صوابی شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او فاروق خان، سب انسپکٹر فضل آمین خان کی قیادت میں پولیس نے گوہاٹی پل پر ناکہ بندی کے دوران ایک شخص زری آمان سکنہ میاں کلے کے قبضے سے 4068گرام چر س بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ اسی طرح چھوٹا لاہور پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرکے بڑی مقدار میں چرس برآمد کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد بمع نفری پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل نمبریL.7279 روک کر دوران تلاشی موٹرسائیکل سیف گارڈ میں اویزاں شاپر کی گتھی میں دو پیکٹ چرس یعنی 1982گرام چرس برآمد کرکے سمگلر احتشام سکنہ موسی خیل کھنڈہ کو گرفتار کیا گیا۔جبکہ دیگر کاروائیوں میں ایس ایچ او لاہور اپنی ٹیم سب انسپکٹر منصف خان, اے ایس آئی فخر الزمان خان,پی اے آیس آئی شکیل خان نے گشت کے دوران کاروائی محبر خاص اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غالب جان سکنہ انبار تاجو خیل نے پلاسٹک کی بوری میں بڑی مقدار میں چرس علاقہ کو سپلائی کر رہا تھا کہ اطلاع کو مصدقہ جانکر ملزم کو حراست میں لیکر بوری سے پانچ عدد پیکٹ چرس یعنی 5238گرام چرس برآمد کی گئی۔اسی طرح منشیات کو علاقے میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم مختیار محمد سکنہ نبی کے قبضہ سے 4886گرام چرس کیا گیا۔دیگر کاروائی کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث عبید سکنہ مانکی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سے 2122گرام چرس برامد کیا گیا۔اسی طرح ایک اور بدنام زمانہ منشیات فروش احمد سکنہ مانیری بالا نے چرس سمگل کر رہے تھے کہ حفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات احمد کے قبضہ سے 2082گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کی گئی۔