تخت بھائی،ساڑو شاہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

تخت بھائی،ساڑو شاہ میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تحصیل تخت بھائی کے علاقہ ساڑوشاہ میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے چارسدہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابقہ ڈسڑکٹ ممبر شاہد سیراج اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں روزانہ کئی گھنٹوں تک بجلی کی نارواں لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ جن سے لوگوں کی چیخے بکل گئی۔ بجے بوڑھے اور مریض گرمی سے تڑپ رہے ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین اور ٹرانسپورٹر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بجلی نہ ہونے کے باوجود بجلی کے بلوں میں بے تہاشہ اضافہ۔ مظاہرین کا کہنا تھا اگر اسی طرح لوڈ شیڈنگ ہوئی تو پھر ہم ناخوشگوار واقعہ کی زمہ دار نہیں۔ اس کی زمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -