ہنگو،اے سی اورکزئی امتیاز علی شاہ کورونا سے صحت یاب

  ہنگو،اے سی اورکزئی امتیاز علی شاہ کورونا سے صحت یاب

  

ہنگو(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر روینو ضلع اورکزئی امتیاز علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی مکمل صحت یاب ائندہ دو روز میں ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی جوائن کریں گے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی شاہ نے بتایاکہ جب میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیاتو میں گزشتہ 15دنوں سے ہوم قرنٹائن ہو گیا تھا مگر اب الحمد اللہ میرے کورونا کے دو ٹیسٹ نیگیٹیو آ گئے ہیں اور محکمہ صحت نے مجھے مکمل صحت یاب قرار دیاگیاہے ماں باپ اور یار دوستوں کے دعاوں سے میں صحت یاب ہو چکاہوں انشاء اللہ دو تین دن میں ضلع اورکزئی میں پھر سے ڈیوٹی جوائن کرونگا اور عوام کی خدمت جاری رکھونگا اس حوالے سے ڈی سی ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے بھی امتیاز علی شاہ کی صحت یابی کا تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ضلع اورکزئی کورونا کنٹرول میں ہے امتیاز علی شاہ کچھ دنوں میں اپنے ڈیوٹی دوبارہ شروع کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -