ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،4 گرفتار

  

ہنگو(بیورورپورٹ ) ضلعی پولیس ہنگو ضلع بھر میں جرائم کے خلاف مسلسل متحرک ہے تمام پانچ تھانوں کی پولیس اپنے ایس ایچ اوز کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر ہور کاروائیاں کر رہی ہے۔تھانہ ٹل کے ایس ایچ اومحمودخان نے تازہ کاروائی میں دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت مشکوک موٹرسائیکل برآمدکرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہداحمد خان کی زیر نگرانی تھانہ ٹل پولیس نے تازہ کاروائیوں میں دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایک مشکوک موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر چار افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹل محمودخان نیپولیس نفری کے ہمراہ بدوران گشت کاروائی کرتے ہوئے لاری اڈہ میں کھڑی لاوارث مشکوک سوزکی وین گاڑی نمبرB۔2402کوہاٹ اورموٹرکارنمبرBR۔050 آئی سی ٹی سمیت بلانمبرمشکوک 70ccموٹرسائیکل بھی قبضہ میں لیکر چار ملزمان علم خان ولدطورخان سکنہ مامابانڈہ ٹل،نوربادشاہ ولدنوشیراجان سکنہ شواوزیرستان،اسرارالدین ولدسیال خان سکنہ دلن اوراخترمحمدولدمحمدجمیل سکنہ افغان مہاجرحال تورپل ٹل کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ523/550 پی پی سی مقدمات درج کردئیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاہداحمدخان نے کامیاب کاوائیوں پر ایس ایچ اومحمودخان اور ان کے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی پولیس کی صلاحیتوں پر اعتماد ہیاورضلع بھر میں پولیس عوام کی خواہشات کے مطابق قانون کی رٹ مستحکم کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار,چوکس اور متحرک رہے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -