سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے،ایس ایس ٹی کاٹلنگ

سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے،ایس ایس ٹی کاٹلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کاٹلنگ (نمائندہ َکاٹلنگ) ایس ایس ٹی ویلفیئر ارگنائزیشن نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ کوروناء عالمی وبا ہے تاہم تعلیم کے مسلمہ اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایس ایس ٹی کے اپ گریڈیشن کے متعلق صوبائی اسمبلی کے قرارداد پر عمل درامد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صدر اکرام باچا، اور دیگر عہدیداروں ذوالفقار احمد، جمشید خان، قیصر خان، ارشد انور، سبز علی اور دیگر نے کاٹلنگ پریس کلب میں فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹی محکمہ ایجوکیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تاہم انہیں اپنے جائز پروموشن سے بلاوجہ محروم رکھا گیا ہے۔ حالانکہ صوبائی اسمبلی کے پی کے نے 5جنوری 2015کو ایس ایس ٹی کے لئے متفقہ قرار داد سٹینڈ نگ کمیٹی نمبر 26سیریل نمبر 13کی سفارش پر پاس کی۔ یہ کہ صوبائی اسمبلی کے مروجہ رولز اف بزنس 1988کی سیکشن 135ذیلی سیکشن 2کے مطابق ارٹیکل 130ذیلی شق 4کے تحت متفقہ طور پر پاس شدہ قرار داد پر عمل کرانا صوبائی کابینہ Binding ہے۔ یہ کہ محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں SO(PE)E&SED/10-12Standing Cummittee No26/15محررہ 25-08-2015کو لاء ڈیپارٹمنٹ سے قرارد اد کی بابت رائے طلب کی۔ جس کے جواب میں لاء ڈیپارٹمنٹ نے واضح طور پر رائے دی کہ قرار داد پر عمل درامد کرنا قانوناً لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس ٹی متاثرین نے مجبور ہوکر قرارداد پر عمل درامد کے لئے عدالتی چارہ جوئی کی اور پشاور ہائی کورٹ ایبٹ اباد بینچ میں رٹ دائر کی۔ جو کہ 22نومبر 2017کو عدالت نے ایس ایس ٹی کے حق میں فیصلہ دیا۔ اور تمام پراسس اور اسمبلی قرارد اد پر عمل درامد کرانے کی تلقین کی۔ مگر بدقسمتی سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔ جس پر ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کو مجبورا ً توہین عدالت کیس دائر کرنا پڑا۔ مگر اس کے باوجود ایس ایس ٹی کی اپ گریڈیشن فائل سے تاحال کئی سال گزرنے کے باوجود ڈائریکٹوریٹ اور ایس او بجٹ سے اگے نہ بڑھ سکا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ صوبائی اسمبلی کی پاس شدہ قرار داد و فیصلہ عدالت محکمہ لاء کی روشنی میں ایس ایس ٹی پوسٹ کو 16سے 17میں اپ گریڈ سروس سٹرکچر بمعہ ٹائم سکیل دینے میں ذاتی دلچسپی لے کر سیکنڈر ی سکول ٹیچر ایس ایس ٹی کی محرومی ازالہ کرے۔ تاکہ سیکنڈری سکول ٹیچرز ایس ایس ٹی دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی انجام دے سکیں۔