منشیات فروش اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن،11 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کا دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث افراد خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونیو الے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4کلو گرام سے زائد اعلی چرس،10عدد پستول، 1عددکلاشنکوف اور چار بوتل شراب سمیت جعلی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے ملزم گل حبیب ولد فضل محمود سکنہ پشتخرہ اور مجاہد و نجیب کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور دو بوتل شراب برآمد کر لی ہے، ملزم فضل محمود موٹر کار کے ذریعے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ ریگی پولیس نے ملزم عبدالباسط، تھانہ ارمڑ پولیس نے ملزمان اقبال، اسرار اور رومان، تھانہ خزانہ پولیس نے ملزم حمزہ، تھانہ داودزئی نے ملزم عارف، تھانہ متھرا پولیس نے کامران اور تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم محب کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر ان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، دس عدد پستول جبکہ دو بوتل شراب بھی برآمد کر لی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے