نوشہرہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا کینٹ بازار میں کارروائی

نوشہرہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا کینٹ بازار میں کارروائی

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا نوشہرہ کینٹ کے بازاروں میں گراں فروشوں، قصائیوں زخیروہ اندوزوں اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے دوکانداروں اور عوام کے خلاف بھر پور کاروائی متعدد دوکاندار کو جرمانے اور ایف آئی آر درج کرنے کے لئے مراسلہ ارسال تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد ایوب خان نے اپنے ریڈارشد حسین نے دیگر پولیس نفر ی کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ کے بازاروں کیولری روڈ، عزیز بھٹی روڈ، جنجال پورہ، مین بازار سمیت دیگر بازاروں میں چھاپوں کے دوران مہنگے داموں گوشت، فروٹ، سبزیاں کریانہ اور دیگر گراں فروشوں زخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کو موقع پر بھاری جرمانہ کر دئیے گئے جبکہ متعدد کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا جبکہ اس موقع پر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -