نوشہرہ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،6 جواری گرفتار

  نوشہرہ،قمار بازی کی محفل الٹ دی گئی،6 جواری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ اکوڑہ پولیس نے قمار بازی کی سجی محفل الٹ دی داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم،آلات قماربازی برآمد 06ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں عرفان خان SHO تھانہ اکوڑہ خٹک کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شیدو میرہ پہاڑی پر قمار بازی کی محفل سجائی جاتی ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر مذکورہ جگہ پر نگرانی جاری رکھی اور قماری بازی کے محفل پر کامیاب چھاپہ لگایا6 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 52 ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر لی گئی مقدمہ درج۔