صوابی مردان روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئیں

صوابی مردان روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئیں

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی مردان روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح موضع اسماعیلہ کے مقام پر فلپ مورس کمپنی کے سامنے ایک ڈمپر گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ متوفیہ کی لاش فوری طور پر سول ہسپتال کالو خان منتقل کر دی گئی جہاں بعد ازاں لاش کی شناخت ہو گئی اور متوفیہ کا تعلق گاؤں اسماعیلہ سے تھا۔ کالو خان پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -