سب انسپکٹر نصیر خان کا جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا

  سب انسپکٹر نصیر خان کا جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تھانہ منڈا کے حدود غنم شاہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جانبحق اسستنٹ سب انسپکٹر نصیر خان کا جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کیا گیا۔ جنازہ میں ضلعی پولیس آفیسر عبد الرشید ایس پی انوسٹی گیشن وقار خان سمیت تمام سرکلز اور ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پیز تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور پھر جس خاکی کو تدفین کیلئے آبائی علاقہ خادکزو روانہ کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -