سٹی ٹریفک پولیس کی عوام میں ٹریفک اصولوں کیلئے آگاہی مہم

سٹی ٹریفک پولیس کی عوام میں ٹریفک اصولوں کیلئے آگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹرانسپورٹروں کو سواریاں سڑک کنارے کھڑے ہوکر گاڑیوں میں بٹھانے اور اتارنے بارے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک باسی نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کی تھی کہ ڈرائیور حضرات چلتی گاڑی میں سوا ریاں اتارنے اور بٹھاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے جس پر ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے نوٹس لیتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مختلف اڈوں اور سیکٹروں میں جا کر ٹرانسپورٹروں کو آگاہی دے جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے فردوس بس سٹاپ حاجی کیمپ اور باچا خان چوک میں ٹرانسپورٹروں کو سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں اتارنے اور بٹھانے سے متعلق آگاہی دی اور یہ بھی ہدایت کی کہ وہ سڑک کے بیچ کھڑے ہونے سے گریز کریں تاکہ دیگر شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات د رپیش نہ ہوں۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سواریوں کو اتارنے اور بٹھانے کے وقت احتیاط برتیں کیونکہ ڈرائیور کی چھوٹی سی غلطی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹرانسپورٹر سواری کو اتارنے کیلئے سڑک کنارے چند سیکنڈز کیلئے کھڑا ہو جائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ چلتی گاڑی سے سواری کو اتارنے اور اٹھانے سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔