وڈیو لنک وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولت جسٹس عمرعطاء بندیال
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ وڈیو لنک وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولت ہے۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ وکلاء کا ہاسٹل بہت اچھا بنا ہے، امید ہے یہاں ویڈیو لنک سہولت بھی دی جائیگی۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ امید ہے وکلاء جلد ہی اپنے ہاسٹل سے ہی وڈیو لنک پر دلائل دیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا نے ہمیں نئے آئیڈیاز پر سوچنے کا موقع دیا ہے، وڈیو لنک وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولت ہے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کمپلیکس میں بہترین سہولیات ہیں، ہم چاہتے ہیں اس کمپلیکس میں بیٹھ کر وکلاء ویڈیو لنک سے اپنے دلائل دیں
جسٹس عمرعطاء بندیال