ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کے زیر صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کے زیر صدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوابریگیڈیئر(ر)فاروق ناصراعوان کی زیرصدارت ریجنل بورڈمیٹنگ کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرڈپٹی پروسیکیوٹرجنرل احتساب،ڈائریکٹرز،مختلف شعبوں کے انچارج اورانوسٹی گیشن آفیسرزبھی موجودتھے۔ریجنل بورڈمیٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں بنوں ٹاؤن شپ میں غیرقانونی طورپرپلاٹ الاٹ کرنے پربنوں ڈویلپمنٹ ایریا کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی۔علاوہ ازیں شمالی وزیرستان کے محکمہ تعلیم میں غیرقانونی تقرری اورخیبرپختونخوا کے محکمہ اسٹیٹ کے افسران کی خیبرپختونخواہاؤس اسلام آبادکے معاملات میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے،ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوابریگیڈیئرفاروق ناصراعوان نے کہاہے کہ بدعنوان عناصرکیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے تفتیشی افسران کے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ قانونی چارہ جوئی کے مطابق ملکی مفادمیں اوربدعنوانی کی بیخ کنی کویقینی بنانے کیلئے تحقیقات کے دوران بدعنوان عناصرسے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مزیداس بات کوبھی یقینی بنایاجائے کاروائیوں میں ملوث افرادکے آئینی حقوق کوملحوظ خاطررکھاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -