ریلوے ملتان ڈویثرن‘ ناقص کارکردگی پر 2اہلکاروں کی تنزلی

  ریلوے ملتان ڈویثرن‘ ناقص کارکردگی پر 2اہلکاروں کی تنزلی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویڑنل ایگزیکٹو انجینئرعابدرزاق کی موٹرٹرالی انسپیکشن خانیوال شورکوٹ سیکشن کے دومیٹ اورچابی والے کی ناقص کارکردگی پرتنزلی کردی۔بتایاجاتاہے کہ گزشتہ روزڈی ای این نے ملتان سے خانیوال اورخانیوال سے شورکوٹ تک موٹرٹرالی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

انسپیکشن کی ڈویڑنل ایگزیکٹوانجینئرنے ریلوے ٹریک کی صورت حال،ریلوے پھاٹکوں کی حالت وہاں تعینات سٹاف کی کارکردگی،ریلوے پل،اوپن ریلوے ٹریک کوعوام اورنجی ٹرانسپورٹ کی طرف سے عبورکرنے سے روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کامعائنہ کیا۔بتایاجاتاہے کہ ڈی ای این نے خانیوال سے آگے کی دوگینگوں کے میٹ کی طرف سے اوپن ٹریک کوعوام کی طرف سے عبورکرنے کوروکنے کے لئے مناسب اقدامات نہ کئے ہوئے تھے۔جس پرڈی ای این نیدو مختلف گینگوں کے میٹ اورایک چابی والے کی تنزلی کردی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -