مصنوعی آٹا بحران پید انہیں ہونے دیا جائیگا، حسین جہانیاں گردیزی

    مصنوعی آٹا بحران پید انہیں ہونے دیا جائیگا، حسین جہانیاں گردیزی

  

اڈا کوٹ بہادر(نمائندہ پاکستان) مصنوعی آٹا بحران پید انہیں ہونے دیا جائیگا، پنجاب میں آٹے کی ترسیل اطمینان بخش ہے، حکومت گرانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو ں گی، حکومت اپنی آئینی مد ت پو ری کر ے گی، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے موثر اقداما ت اٹھا ئے گئے ہیں، کوروناسے متاثرہ چھوٹے کاروباری حضرات کو مناسب ریلیف فراہم کیا جائیگا،مصیبت کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، حکو مت عوام کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے،عوام حکو متی ہدایات (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

پر عمل درآمد یقینی بنا ئیں، ان خیالا ت کا اظہارصوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ روز روزنامہ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام میں پذیرائی نہ ملنے سے اپو زیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکا ر وہ چکی ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کو ناکام حکومت قرار دینے کے لئے پورازور صرف کئے ہو ئے ہیں، انہوں نے پنجاب حکومت عوام کی خد مت کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہو تے عوام کو ہر ممکن سہولیا ت فراہم کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی بحران کی خبریں محض افواہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدائت پر صو بہ بھر میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کی بدو لت اب کھلی مارکیٹ میں آٹاوافرمقدار میں دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ حالا ت کی سنگینی کا ادراک کرتے ہو ئے اپوزیشن کو حکومت گرانے کی بجائے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے اور ملکی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے آگے بڑھنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت منتخب عوامی حکومت ہے جسے عوام کی مکمل حمائت حاصل ہے اور یہ منتخب حکومت اپنی آئینی مدت ہر صورت پوری کر ے گی، اس موقع پر سا بق ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر مبشر حسن خان بھٹہ، ریاست علی(پی اے)،میاں اختر سہو، شیخ محمد ارشدبھی انکے ہمراہ تھے۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -