پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

      پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو،خانیوال(تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے محکمہ وزارت بہبود آبادی، محکمہ(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
صحت پنجاب سمیت اس شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کی طرف سے خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بڑھتی آبادی کو موضوع بنایا جائے گا،اقوام متحدہ کی2018کی رپورٹ کے مطابق دُنیا کی کُل آبادی تقریباً ساڑھے سات ارب سے متجاوز ہو چکی ہے، عالمی ادارہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دُنیا کی آبادی کا 50 فیصد حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے جو کہ 1.8بلین نوجوان دُنیا کے مستقبل کو بہتر بنانے کے عمل میں شریک ہیں، 1950ء میں 2.5ارب آبادی والی دُنیا صرف 6دہائیوں میں 7ارب سے آگے نکل چکی ہے، عالمی ادارے یو این پاپولیشن فنڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر کے بے شمار مسائل میں اضافہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے،جن میں خوراک کی کمی ٗ علاج ٗ رہائش ٗ تعلیم ٗ بنیادی اشیاء ضروریات کی فراہمی شامل ہے،انہیں خدشات کے پیش ِ نظر 1989ء میں اقوام ِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی کورننگ کونسل نے یہ تجویز پیش کی کہ دُنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی کی بدولت پیدا ہونے والے مسائل کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیاں ٗخوراک کے انفراسٹر کچر و دیگر جنم لینے والے مسائل کے حل کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے،
منایاجائیگا