ڈہرکی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ڈہرکی:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

  

ڈہرکی (نامہ نگار) ڈہرکی کے نواحی علاقے عادلپور میں پولیس اہلکار فرزان کلوڑ اقبال شاہ پکٹ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے کرواپسی پراپنے گھر کے نزدیک پہنچا تو نامعلوم مسلح ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے جس پر پولیس اہلکار نیڈاکوؤں کو للکارااورڈاکوؤں پر فائر(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کیاجس پرڈاکووں نے بھی اہلکار پرفائرنگ شروع کردی گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار فرزان کلوڑ جانبحق ہو گیا ایس ایس پی گھوٹکی. سیشن جج اور اے ایس پی گھوٹکی سمیت دیگر معززین شہریوں کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت شہید کوسلامی پیش کی گئی واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے بتایاہے کہ شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی ڈاکو اپنے ساتھ لے گئے ہیں اہلکار کی نعش کو سول ہسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا جہاں سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد شہید اہلکارکی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی اہلکار کی نعش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا پولیس کاکہنا ہے کہ ہم واقع کا ہر زاویہ سے جائزہ لے رہے ہیں ہو سکتا ہے کہ یہ کسی ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا ہو جبکہ ایس۔ایس۔پی گھوٹکی عمر طفیل اے۔ایس۔پی گھوٹکی ڈاکٹر ایاز حسین یو۔ٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل فرزان علی کلوڑ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی اس دوران ایس۔ایس۔پی نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انجام تک پہنچائیں گے ایس۔ایس۔پی عمرطفیل کی جانب سے شہید کے اہل خانہ کو امدادی رقم دی گئی شھید اہلکار کی نماز جنازہ میں سیشن جج شکار پور مشتاق احمد کلوڑ، پولیس کی بھاری نفری اورضلع گھوٹکی کے معززین و دیگر علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔شھید پولیس کانسٹیبل فرزان علی کلوڑ کے جسد خاکی کو گھوٹکی پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور تدفین کاعمل مکمل کیا ورثاء سے تعزیت کا سلسلہ جاری۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -