ڈکیتی‘چوری کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور
ملتان (خصو صی رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے سہوڑہ چوک سے محمد عمران سے تین مسلح ڈاکو نقدی35ہزار چھین کر فرار ہوگئے، نواں بھٹہ سے اللہ موٹرسائیکل سوار جھپٹا مار کر شاپر جس میں نقدی30ہزار،گلگشت کالونی عابد حسین کی ہمشیرہ سے موٹر(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
سائیکل پر سوار دو افراد جھپٹا مارکر پرس لیگئے جس میں نقدی 10ہزار موجود تھے، تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد فضل حسین، تھانہ ممتازآباد کے علاقے ممتازآباد مسجد کے باہر سے راشد حبیب، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بکر منڈی عاصم ایوب، اسلام پورہ محمد ندیم، خان ویلج صادق علی، قربان ٹاون محمد سہیل، تھانہ بی زیڈ کے علاقے امیر خان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، ہکا چوک امجد کیگھر سے سامان مالیت1لاکھ، تھانہ کوتوالی کے علاقے آٹھ نمبر چونگی نوشین بی بی کے پرس سے نقدی40ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن ا?باد اللہ دتہ، تھانہ صدر کے علاقے سورج میانی محمد اکبرکی موٹرسائیکلیں، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے خونی برج محمد اقبال کیگھر کا سوئی گیس میٹر، النگ دہلی گیٹ ارشد علی، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اشفاق احمد، صداقت علی کی موٹرسائیکلیں، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے خالدہ پروین کے رقبہ سے درخت مالیت35ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد شریف کیگھر سے نقدی و زیورات مالیت8لاکھ50ہزار، قصبہ مڑل دتہ عرف مھٹوکی موٹرسائیکل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے وسیم کیگھر سے گائے مالیت1لاکھ 50ہزارجبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد زاہد کیگھر سے نقدی و کھاد مالیت42ہزار چوری ہوگئے۔
وارداتیں