میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،143بجلی چور پکڑ لئے

    میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،143بجلی چور پکڑ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 143بجلی چورپکڑلئے۔3 لاکھ39ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر47لا کھ(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
70ہزارروپے جرمانہ عائد۔ایک مقدمہ درج۔9جولائی 2020?ء کو ملتان میں 32گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو46065یونٹس چوری کرنے پر696092 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14 گھریلوصارفین کو20875یونٹس چوری کرنے پر238875روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، وہاڑی میں 10گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو12752یونٹس چوری کرنے پر222666روپے جرمانہ،بہاولپور میں 42گھریلو صارفین کو84323یونٹس چوری کرنے پر1620200روپے جرمانہ،ساہیوال میں 13 گھریلوصارفین کو9779یونٹس چوری کرنے پر158054روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9گھریلوصارفین کو8226یونٹس چوری کرنے پر 112000روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 12گھریلوصارفین کو10734یونٹس چوری کرنے پر164899روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 9گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو141905یونٹس چوری کرنے پر1459530 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 2 گھریلوصارفین کو4950یونٹس چوری کرنے پر98007 روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔
بجلی چور