جنوبی پنجاب: پی ایم اے کا اپنی برانچز کو مضبوط کرنے کا فیصلہ

  جنوبی پنجاب: پی ایم اے کا اپنی برانچز کو مضبوط کرنے کا فیصلہ

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے جنوبی پنجاب کی تمام اضلاع کی پی ایم اے برانچز کو مضبوط کرنے کا فیصلہ کر لیا،پی ایم اے لودھراں کی حلف برداری کی تقریب،صدر پروفیسر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران سے حلف لے لیا تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پی ایم اے کی تمام برانچز کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز ضلع لودھراں میں بھی پی ایم اے لودھراں کے نئے منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا اس موقع پر پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے پی ایم اے لودھراں کے عہدیداران صدر ڈاکٹر نور محمد سگو،ڈاکٹر وسیم جنرل سیکرٹری،ایس وی پی،وی پی،اور ٹی ایچ کیو دنیا پور،کہروڑ پکا کے عہدیداران سے حلف لیا،اس موقع پر ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر مرتضی بلوچ،ڈاکٹر امجد ملک اور ڈاکٹر وقار نیازی اور دیگر تمام جنوبی پنجاب سے ڈاکٹروں نے شرکت کی،جبکہ سی او ہیلتھ لودھراں ڈاکٹر سجاد اور ڈی ایچ کیو لودھراں کے ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم بھی شریک تھے،اس موقع پر پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے خطاب کرتے ہوئے نئے منتخب عہدیداران کو مبارک دی اور کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں اپنی تنظیم کو فعال کر رہے ہیں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں اب ڈاکٹروں کے مسائل اور عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا جبکہ اس موقع پر اے سی دنیا پور کی جانب سے سینئر ڈاکٹر منیر چوہدری کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

برانچز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -