ملتان: مویشی چوری گروہ کا کارندہ گرفتار‘ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  ملتان: مویشی چوری گروہ کا کارندہ گرفتار‘ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  

ملتان (خصو صی رپورٹر ) قادر پور راں پولیس کی اہم کامیابی۔مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث الطاف عرف طافی گینگ کے تین رکنی گروہ کے ایک ملزم کو (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

گرفتار کرلیا ہے۔جس نے دوران تفتیش لاکھوں روپے مالیت کے بھینسیں برآمد کروائی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ قادر پور راں کے ایس ایچ او سعید سیال نے علاقے میں مویشی چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے کاروائی شروع کی۔تو مخبر خاص کی اطلاع پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔جس کا نام الطاف ہے۔اور وہ الطاف عرف طافی تین رکنی گینگ کا سرغنہ ہے۔جبکہ دیگر ملزمان جاوید اور امان اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزم نے دوران تفتیش چوری شدہ پانچ بھینسیں برآمد کروائیں ہیں۔جن کی موجودہ مالیت گیارہ لاکھ روپے بنتی ہے۔اس طرح چوری کے چار مقدمات ٹریس ہوئے۔مزید برآں ایس ایچ او سعید سیال نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ایک ملزم لیاقت کو حراست میں لیا۔جس کے قبضے سے ایک ہزار ایک سو اسی گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔اس موقع پر سعید سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب۔ آر پی او۔ سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد کو انکے کیفر کردار تک پہنچایا جارہا ہے۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -