چھٹیوں کے ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

  چھٹیوں کے ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں چھٹیوں کے ہفتے کے لئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

گیا ہے۔آئندہ ہفتے کے لئے جاری ججز روسٹر کے مطابق ملتان اور بہاولپور بنچز میں ایک، ایک ڈویثرن بینچ جبکہ ملتان میں تین سنگل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ملتان کے ڈویثرن بینچ میں جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس سید شہباز علی رضوی کیسز کی سماعت کرینگے جبکہ سنگل بینچ میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس محمد امیر بھٹی بھی شامل ہیں اسی طرح بہاولپور بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم سنگل اور ڈویثرن بینچ کے کیسز پر سماعت کرینگے۔چھٹیوں میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو رہی ہے۔ ہائیکورٹ اور علاقائی بینچز میں 22 جون سے 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں۔

روسٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -