جنوبی پنجاب: ملاوٹ مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب، 15فوڈ پوائنٹس سربمہر

  جنوبی پنجاب: ملاوٹ مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب، 15فوڈ پوائنٹس سربمہر

  

ملتان،ڈیرہ (سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں ملاوٹ مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب‘15فوڈ پوائنٹس سربمہر‘2,025لیٹر غیر معیاری مشروبات،275کلو مضرصحت گوشت، 1,015لیٹر ملاوٹی دودھ تلف‘20ہزار ناقص قلفیاں،450کلو فلور بیگز،200آئل برآمد‘25 فوڈپوائنٹس کو جرمانے کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کم وزنی بدبودار(بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

گوشت کی فروخت پر الریاض پولٹری شاپ،پھپھوندی لگے مربہ کی فروخت،مربہ کی تیاری میں کیمیکلز کے استعمال پر عرفان عمران مربہ یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔اسی طرح جوس کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کے استعمال،مس برانڈنگ،مس لیبلنگ کرنے پرڈی جی خان میں شہباز انٹرپرائزز بیوریجز انڈسٹری، مظفرگڑھ میں غلام شبیر بوندی یونٹ،گڑ کی تیاری میں چینی،کھلا رنگ،گلوکوز کے استعمال،لائسنس نہ ہونے پر حاجی شریف گڑ یونٹ،لیہ میں فنگس زدہ مشینری،کھلی نالیاں،غیر معیاری قلفیاں فروخت کرنے پرملٹی فوڈز قلفی اینڈ فروزن ڈیزرٹ یونٹ،حشرات زدہ مٹھائی کی فروخت،مٹھائی کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال،ناقص صفائی پر علی سوئیٹس اینڈ بیکرز،سوئیٹس پیلس یونٹ،لودھراں میں میاں سوئیٹس اینڈ بیکرز،کھلے ملاوٹی مصالحہ جات،گٹکا اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر مظفرگڑھ میں فیضان کریانہ سٹور،بہاولپور میں مدینہ کریانہ سٹور،رحیم یارخان میں شیفق کریانہ سٹور سیل کیے گئے۔اسی طر ح بہاولپور میں مزید چیکنگ کے دوران چوہدری یونس ڈیری یونٹ کو مصنوعی کریم کی ملاوٹ کرنے جبکہ بہاولنگر میں چکن پلس فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر ریسٹورنٹ کو سربمہر کیا گیا۔ مزیدبراں کارروائیوں میں ملتان ڈویژن میں 78فوڈیونٹس کو وزٹ کیا‘66فوڈیونٹس کوناقص صفائی پروارننگ نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 9 فوڈپوائنٹس کو74ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بہاولپورڈویژن میں 47دکانوں کی چیکنگ کی گئی اور37شاپس مالکان کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ 3فوڈ پوائنٹس کو پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزی پر17ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 61یونٹس کو چیک کیاگیااور43کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ 8فوڈپوائنٹس کو72ہزار500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -