ڈیمانڈکے باوجودملتان ڈویثرن کواضافی لگیج وان فراہم نہ کی جاسکی

  ڈیمانڈکے باوجودملتان ڈویثرن کواضافی لگیج وان فراہم نہ کی جاسکی

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹر نے ڈیمانڈکے باوجودملتان ڈویثرن کواضافی لگیج وان (سامان کی بوگی)فراہم نہ کی جاسکی۔ بتا یا جاتاہے کہ ریلوے انتظامیہ ملتان (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

نے آم سیزن کیپیش نظرملتان کینٹ اسٹیشن سے راولپنڈی اورکراچی کے لئے بطورپارسل بک ہونے والے آم کی ترسیل کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرسے دواضافی لگیج وان فراہم کرنے کی ڈیمانڈ کی تھی جوتاحال فراہم نہیں کی گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق کروناکے باعث پاکستان ریلوے اپ اورڈاؤن سائیڈکی 140ٹرینوں کی بجائے صرف 40 ٹرنیں ہی چلارہاہے۔جوتمام کی تمام براستہ ملتان چل رہی ہیں۔اس بناپرریلوے ہیڈکوارٹرنے تاحال ملتان ڈویڑن کواضافی لگیج وان نہیں دیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق اگر13جولائی سے تمام مسافرٹرینوں کوان کیروٹس کے مطابق بحال کردیاجاتاہے توپھرملتان کینٹ اسٹیشن کے لئے اضافی لگیج وان ضروری ہوجائے گی۔بصورت دیگرپارسل سٹاف کوآم کی ترسیل میں مشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -