سیکرٹریٹ لولی پاپ‘ عوام کو قبل نہیں‘نوابزادہ افتخار احمد

سیکرٹریٹ لولی پاپ‘ عوام کو قبل نہیں‘نوابزادہ افتخار احمد

  

خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جماعت جنوبی پنجاب میں صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتی ہے اور پی ٹی آئی حکمرانوں کو الیکشن میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ کے قیام کا اعلان اور وعدہ کی یاددہانی کراتی ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب الگ سیکرٹریٹ تو لولی پاپ (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

ہے جو کہ یہاں کی عوام کو ہرگز قبول نہیں۔علیٰحدہ صوبہ بنانے میں اگر کوئی رکاوٹ یا پیچیدگی ہے تو فوری طور پر صوبائی فنانشل ایوارڈ دیا جائے اور علیحدہ صوبہ کیلئے فوراً ریونیو بورڈ کے قیام کو عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی اور صوبائی بجٹ پنجاب کو مسترد کرتی ہے جو بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ڈکٹیٹ کرایا ہے جس میں عوام اور ملازمین کیلئے کوئی ریلیف نہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ آٹا ' گھی' چینی اور یوٹیلٹی بلز سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء میں فوی کمی کرکے قیمتوں کا تعین کیا جائے انہوں نیکہا کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی پرزور مذمت کرتے ہیں نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ عمران خان اور اسکی ٹیم نااہل ہے جو ملکی معیشت کو آئے روز زوال پذیر کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اب عوام کو اس بات کا بھی یقین ہوگیا ہے کہ حکمرانوں کے بس کا روگ نہیں ملک چلانا کیونکہ آئے روز پیدا ہونے والے بحرانوں سے نقصان صرف عوام کا ہی ہو رہا ہے اور دوسال میں ہی حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا پول کھل چکا ہے کیونکہ نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر تعمیر کرائے گئے اور اس جھوٹ پر نوجوان طبقہ میں مایوسی کی لہر دوڑچکی ہے اب وقت آ گیا ہے نالائق وزیراعظم کا گھر جانا ہی قوم و ملک کیلئے بہتر ہوگا۔

افتخاراحمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -