غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ ٹرپنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے‘ حنیف پتافی

  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ ٹرپنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے‘ حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور عوام کی مشکلات کا نوٹس لے لیا انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈی جی خان سرکل عمران محمود سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ مکمل وولٹیج (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرکے لائن لاسز پورے کئے جائیں۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے زیادہ تعداد میں اضافی ٹرانسفارمرز کا انتظام کیا جائے تاکہ کسی علاقہ میں ٹرانسفارمر خراب ہونے پر کم وقت میں ٹرانسفارمر تبدیل کردئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کی مشکلات کا احساس کیا جائے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈی جی خان میں واپڈا کی طرف سے بجلی لوڈ شیڈنگ اگر ضروری ہو تو پہلے موثرطریقے سے اس کی تشہیر کی جائے تاکہ عوام متبادل انتظام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی کی کمی سمیت دیگر مسائل سامنے آتے ہیں اور لوگوں کو بجلی کی فراہمی کے وقت کا بھی پتہ نہیں ہوتا۔غیر یقینی کیفیت سے عوام کا واپڈا پر غصے کاپیمانہ لبریز ہو جاتا ہے جس سے امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ واٹر سپلائی پمپنگ سٹیشن،سیوریج ڈسپوزل ورکس اور سٹریٹ لائٹس کیلئے بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -