کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں،عبداللہ جلبانی

کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں،عبداللہ جلبانی

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ممبران کی سہولت کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کا ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد قصوری فوکل پرسن مقرر کردئیے گئے اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویڑن محمد عبداللہ جلبانی نے ایوان تجارت وصنعت ملتان کا دورہ کیا اور صدر ایوان میاں فضل الہی شیخ،سینیئر نائب صدر(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

میاں راشد اقبال،نائب صدر ندیم احمد شیخ اور ممبر ایگزیکٹو باڈی اورنگزیب عالمگیر سے میٹنگ کی اور اتفاق رائے سے ممبران ایوان کی سہولت کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان سے متعلقہ مسائل کے حل اور معلومات کے لیے ہیلپ ڈیسک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد قصوری کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا میٹنگ میں ڈائریکٹر محمد عبداللہ جلبانی نے کہا کہ کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں حکومت پنجاب نے موٹروہیکل ٹوکن ٹیکس کے لیے دفترمیں جاکر ادائیگی پر 20فیصد جبکہ ای پیمنٹ پر 25فیصد رعائیت دی ہے جبکہ تفریحی مواقع مہیا کرنے کے لیے سینما پر جون 2021ء تک ٹیکس معاف اور نیا سینما گھر بنانے پر 5سال کے لیے ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اسی طرح تھیٹرز کے لیے ٹیکس کی شرح 20فیصد سے کم کرکے 5فیصد کردیا ہے میاں فضل الہی شیخ نے ملتان ایوان کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہیلپ ڈیسک کے قیام پر ڈائریکٹر ایکسائز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے کاروباری برادری کے لیے اہم قرار دیا اور ممبران ایوان سے اپیل کی کہ وہ اپنے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ہیلپ ڈیسک کا وزٹ کریں اور موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس پر رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ٹیکسز ادا کریں میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن خالد حسین قصوری،ای ٹی او ٹو موٹر برانچ شیخ محمد عارف،انسپکٹر شکیل احمد چوہان بھی ڈائریکٹر ایکسائز کے ہمراہ تھے۔

عبداللہ جلبانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -