سکول کھولنے کی تیاریاں‘ ماسک لازمی‘ روزانہ بخار چیک ہوگا

سکول کھولنے کی تیاریاں‘ ماسک لازمی‘ روزانہ بخار چیک ہوگا

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)15ستمبر سے سکول کھولنے کی تیاریاں، اساتذہ و طلبا کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اسمبلی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ تفصیل کے مطابق سکولوں کو کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرلئے گئے ہیں‘ ایس او پیز کو 6 مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سکولوں میں بچوں اور اساتذہ کا ماسک پہننا لازمی ہوگا، روزانہ بچوں اورا ساتذہ کا بخار چیک(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کیا جائے گا، بچوں کے ہینڈ واش کیلئے الگ سے جگہ مختص کی جائے گی، سکولوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے الگ سے بجٹ نہیں دیا جائے گا، سکولز نان سیلری بجٹ سے صفائی سے متعلق سامان خریدیں گے، سکول کھلنے پر بچوں کو صرف حساب، سائنس اور انگریزی کے مضامین پڑھائیں جائیں گے، بچوں کو مرحلہ وار سکول بلوایا جائے گا اور کلاس رومز میں ڈیسک کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔

بخار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -