محکمہ اوقاف ملتان:کروڑوں روپے مالیت کی تین کنال اراضی واگزار

  محکمہ اوقاف ملتان:کروڑوں روپے مالیت کی تین کنال اراضی واگزار

  

ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف ملتان سرکل نمبر1نے دربار حضرت شاہ شمس سبزوار ی کی حدود میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی تین کنال تین مرلے اراضی واگزار کروالی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ہے بتایاجاتاہے کہ محکمہ اوقاف ملتان زون کے ایڈمنسٹریٹر رانا طارق سمیت محکمہ پولیس، انٹی کرپشن، مقامی پولیس، محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن کی نگرانی میں دربار حضرت شاہ شمس سبزواری کی حدود میں واقع زمین واگزار کرواکے جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ یہ جگہ گذشتہ 20سالوں سے قبضہ مافیاں کے قبضے میں تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے جگہ خالی اور اس پر تعمیر ایک کمرہ او اش روم کو کرادیاگیاہے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -