بہاولپور:عیدالالضحیٰ پر 11مویشی منڈیاں 15جولائی سے فنکشنل

  بہاولپور:عیدالالضحیٰ پر 11مویشی منڈیاں 15جولائی سے فنکشنل

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الالضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر میں 11عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جو کہ 15جولائی سے فنکشنل کر دی جائیں گی۔بہاول پور سٹی میں 4، تحصیل صدر بہاول پور کی حدود میں ایک، احمد پور (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

شرقیہ میں 2، تحصیل یزمان میں 2، حاصل پور اور خیر پور ٹامیوالی تحصیل میں ایک ایک کیٹل مارکیٹس قائم ہوں گی۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفر خاں سیال کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، محکمہ زراعت، محکمہ صحت، محکمہ پولیس،محکمہ ریسکیو 1122اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنربہاول پور مظفر خاں سیال نے افسران کو ہدایت کی کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کیٹل مارکیٹس میں صفائی کے انتظامات شاندار انداز میں کئے جائیں اور ڈس انفکیشن سپرے باقاعدگی سے کئے جائیں۔ نیزمویشی منڈیوں میں ٹائلٹس قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے قیام میں حکومت کی ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں جہاں سٹاف اور ادویات کی موجودگی یقینی ہو۔ اسی طرح وٹرنری کلینکس قائم کر کے سٹاف اور تمام ضروری ادویات کی دستیابی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائم کی جانے والی کیٹل مارکیٹس کے علاوہ کسی دوسری جگہ جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ نے عید الالضحیٰ کے موقع پر کیٹل مارکیٹس کے انعقاد کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بہاول پور سٹی میں کراچی موڑ، ششماہی نہر نزد ایئر پورٹ، کچا پھاٹک، چوک اعظم اور جھانگی والا روڈ پر کیٹل مارکیٹس قائم ہوں گی اور منڈیوں میں آنے والے افراد کی تھرمل سکیننگ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

منڈیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -