ضلع ملتان میں 7 مویشی منڈیاں لگانے کیلئے مختلف مقامات کا انتخاب

    ضلع ملتان میں 7 مویشی منڈیاں لگانے کیلئے مختلف مقامات کا انتخاب

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع ملتان میں 7 مویشی منڈیاں لگانے کے لئے مختلف مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے،کورونا وائرس بارے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر تمام (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

مقامات شہری آبادی سے باہر واقع ہیں،فاطمہ جناح ٹاون دنیا پور روڈ،بابر چوک وہاڑی روڈ،نادرن بائی پاس اور ہیڈ محمد والا کے مقام پر عارضی مویشی منڈیاں لگیں گی جبکہ جنگل جسونت سنگھ میں لگنے والی مویشی منڈی بھی سات منڈیوں شامل ہے،تحصیل شجاع آباد میں شاد پٹرولیم سروس کے قریب عارضی مویشی منڈی لگے گی، تحصیل جلالپور پیر والا میں مویشی منڈی کے لئے المنظور پٹرول پمپ کے ساتھ کھلی جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے،یاد رہے کہ ان عارضی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کے اوقات صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

انتخاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -