رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ کی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ طاہر فاروق سے ملاقات

  رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ کی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ طاہر فاروق سے ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہنیہ نجیب کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق سے ان کے آفس میں ملاقات کی انہوں نے ضلع (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

میں کرونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ایم پی اے نے ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے معاملات بہتر کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی،سیلاب اور دیگر کاموں میں ٹائیگر فورس،گرلز گائیڈ اور بوائز سکاؤٹس کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں الگ پارک کے قیام کے حوالے سے بھی کام کیا جائے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -