تعلقات عامہ پنجاب لاہور سے افسران کے ایک وفد کی چوک اعظم آمد،ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجا ز محمود کی وفات پر انکے بھائی سے تعزیت

  تعلقات عامہ پنجاب لاہور سے افسران کے ایک وفد کی چوک اعظم آمد،ڈائریکٹر ...

  

لیہ (نمائندہ پاکستان)ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجا ز محمود کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔تعلقات عامہ پنجاب لاہور سے افسران کے ایک وفد کی چوک اعظم آمد۔(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

وفد نے مرحوم کے آبائی گھرمیں ان کے بڑے بھائی رانا خالدمحمودسے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔وفد نے مرحوم ڈائریکٹر رانا اعجاز محمود کی ناگہانی وفات پر دکھ درد اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔وفد نے سیکرٹری محکمہ تعلقات عامہ پنجاب راجہ جہانگیرانور اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب تعلقات عامہ اسلم ڈوگر کی طرف سے بھی تعزیت اور اظہار افسوس کا پیغام پہنچایا۔وفد میں ڈائریکٹر نیوز تعلقات عامہ لاہور جاوید یونس،ڈائریکٹر گوجرانوالہ عابد نور بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہدہ ترین،ڈائریکٹر سرگودھا مقبول ملک،ڈائریکٹر ساہیوال عقیل اشفاق،،ڈپٹی ڈائریکٹر میانوالی تنویر خالد،،ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی،ڈپٹی ڈائریکٹر اوکاڑہ خورشید جیلانی،انفارمیشن آفیسر فرحان علی، ڈائریکٹر ریٹائرڈ عارف چوہدری،ڈی آئی او لیہ نثار احمدخان شامل تھے۔افسران پر مشتمل وفد نے مرحوم ڈائریکٹرکے پسماندگان کو محکمہ کی طرف سے ہرممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -