عوام کو بنیا دی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے:فیصل اکرم خان نیازی

  عوام کو بنیا دی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے:فیصل اکرم خان نیازی

  

خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار) علاقے کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے گا عوام کو بنیا دی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے مخلص کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ان خیا لا ت کااظہار ممبر پنجاب اسمبلی فیصل اکرم خان نیازی نے سید عاصم عباس بخاری کے ڈیرے پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے میں شریک کارکنا ن کے بڑے اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید عاصم عباس بخاری نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ممبر پنجاب اسمبلی فیصل اکرم خان نیازی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔سرکردہ سیاسی شخصیت سید شبیرشاہ کی خصوصی کاوش کی وجہ سے سید عاصم عباس بخاری گروپ نے فیصل نیازی گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ممبر پنجاب اسمبلی فیصل اکرم خان نیازی حلقہ پی پی209علاقے کی سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیت سید عاصم عباس بخاری کے ڈیرے پر آ مد کے موقع پر سید عاصم عباس بخاری نے اپنے دیگر ساتھیوں سید شوکت حسین شاہ،سید شبیر شاہ،سید شاہ رخ،سید فیصل اقبال شاہ،سید شاہ زیب،سید شامیر شاہ،سید نور زماں،سید احمر عباس شاہ اپنی برادری اور سینکڑوں ووٹروں سمیت فیصل اکرم خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور آئندہ انتخابا ت اور بلدیاتی انتخابات میں بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ایم پی اے فیصل اکرم خان نے حمایت کر نے پر سید عاصم عباس بخاری اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعا ون کی یقین دہانی کروائی اور علاقے کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

فیصل اکرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -