بہاول پور چیمبر کے وفدکی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہورکادورہ

  بہاول پور چیمبر کے وفدکی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہورکادورہ

  

بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور چیمبر کے وفدکی سندرانڈسٹریل اسٹیٹ لاہورکادورہ‘ بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

صدر چیمبر جاوید اقبال چوہدری کی قیادت میں پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (PIEDMC) کے ہیڈ آفس سندر انڈسٹریل سٹیٹ لاہور کا دورہ کیااور PIEDMC بورڈ آف ڈائریکٹرکے چیئر مین نبیل ہاشمی اور چیف ایگزیکٹو آفیسرجاوید الیاس کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد میں بہاولپور چیمبر کے سینئر نائب صدراحمد بلال، سابق صدور ملک محمد اعجاز ناظم، مبشر حسین، چیمبر کے رکن حافظ زاہد محمود اور سیکرٹری جنرل چیمبرسید عبیر حیدر شامل تھے۔گفتگو کرتے ہوئے صدر چیمبر نے کہا کہ بہاولپور میں زیر تعمیر انڈسٹریل اسٹیٹ کے تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے یہ منصوبہ ابھی تک پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکااور نہ ہی یہاں پلاٹوں کی فروخت کا مرحلہ شروع ہو سکا ہے اور اسی وجہ سے انڈسٹریل اسٹیٹ میں نئی انڈسٹری کا قیام نہ ہو سکا ہے۔ صدر چیمبرنے کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پلاٹوں کی فروخت کا کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے میں صنعتی ترقی کا عمل شروع ہوسکے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں۔صدر چیمبر نے یہ بھی کہاکہ اسٹیٹ کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب جلد از جلد کی جائے اور اسٹیٹ میں پلاٹوں کی فروخت کے لیے اس کی ہر طرح سے تشہیر کی جائے اور مین گیٹ پر ایک بڑا بورڈ نصب کیا جائے تاکہ آنے جانے والے لوگوں کو انڈسٹریل اسٹیٹ بارے آگاہی ہوسکے۔PIEDMCکے چیئر مین نبیل ہاشمی نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایڈمن بلاک، باؤنڈری وال اور اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد پایا تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ عید الضحیٰ کے بعد اسٹیٹ کی گراؤنڈ بریکنگ کی جائے گی اور جلد ہی افتتاح بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بارے میں بہاولپور چیمبر سے مکمل تعاون کے لیے بھی کہا۔صدر چیمبر نے انہیں چیمبر وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -