پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈارئیور نے ٹرین روک دی‘ گیٹ مین گرفتار

  پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈارئیور نے ٹرین روک دی‘ گیٹ مین گرفتار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کھلاریلوے پھاٹک دیکھ کرٹرین ڈرائیورنے ٹرین کوروک کر ڈویڑنل کنٹرول روم کوآگاہ کردیا۔ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے معاملہ کاسخت ایکشن لیتے ہوئے پرمانینٹ وے انسپکٹرشجاع آبادرمضان ڈوگڑسے وضاحت طلب کرلی جبکہ گیٹ مین کوپھاٹک کھلاچھوڑنے پر حوالہ پولیس کردیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کراچی سے لاہورکے لئے جانے والی قراقرام ایکسپریس جب شجاع آباداوربچ کے درمیان (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

پہنچی توریلوے پھاٹک نمبری 42 کھلا تھا۔ جسے دیکھ کرٹرین ڈرائیورنے ٹرین کوپھاٹک سے پہلے ہی روک لیا اورڈویڑنل کنٹرول روم کوپھاٹک کے کھلاہونے سے متعلق آگاہ کیابعدازاں گیٹ مین کے آنے اورگیٹ بندکرنے کے بعد30منٹ کی تاخیر سے ٹرین کوروانہ کردیا۔معاملہ کاعلم ہونے پرڈویڑنل ایگزیکٹوآفیسرعابدرزاق نے خودشجاع آبادکادورہ کیا معاملہ کی تحقیقات کیں جبکہ ڈویڑنل سپرٹننڈنٹ ریلوے نے پی ڈبلیوآئی شجاع آبادکوشوکازنوٹس جاری کردیاجبکہ گیٹ مین کوحوالہ پولیس کردیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیورکاکہناتھاکہ گیٹ مین نے سورہاتھا جیسے اس نے خودجاکراٹھایااورگیٹ بندکروایا۔جبکہ گیٹ مین کاکہناہے کہ اسے دست لگے ہوئے تھے۔جس کی وجہ سے وہ صرف ٹرین کی آمدکیلئے پھاٹک پرلگی ہوئی بیل نہ اٹینڈ کرسکاجبکہ پھاٹک کوبروقت بندکردیا۔ریلوے انتظامیہ نے معاملہ کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔

گیٹ مین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -